ممبئی
(اردو ٹائمز) بالی وڈ کےبعد ہالی وڈ میں شہرت پاتی اداکارہ شلپا شیٹی نے ایک مرتبہ
پھر سے نیک مقصد کے لیے اپنے بوسے نیلام کرنےاور فنڈز اکھٹے کرنے کےلیے مہم کا
آغاز کیا ہے۔ وہ اس دفعہ یہ بوسے اور فنڈز اکٹھے کرنے کا کام بھارتیوں کے سامنے کریں گی۔ اس مرتبہ انہوں نے
پہلے ہی یہ شرط رکھ دی ہے کہ ان کے بوسے صرف رخسار پر ہی لئے جائیں گے کیونکہ
گزشتہ سال انہوں ے جب ایڈز کے خلاف نئی دہلی میں پروگرام ہالی وڈ ادکار رچرڈ گیر
کے ساتھ کیا تو رچرڈ نےاسٹیج پر جوش و خروش کے ساتھ انہیں گرفت میں لے کر بوسے لئے تھے جس
پر ہندو قوم اور ہندوستانیوں نے مظاہرے کئے ان مظاہروں کے دوران شلپا کے پتلے بھی جلائے
تھے اور عدالتی کاروائی بھی کی گئی تھی۔ نیک کامون کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے میں
شلپا ہمیشہ صف اول میں رہیں ہیں لیکن فی
الحال شلپا ان واقعات کی تاریک تاریخ کو بھولی نہیں ہیں اور اس بار انہوں نے محتا
ط رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ رفاہی کاموں کے لیے اکٹھے کیے جانے والے فنڈز کےلیے جو
ٹنر ترتیب دیا گیا تھا اس میں برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن بھی شریک تھے۔
پروگرام کے دوران شلپا اسٹیج پر آئیں اور مائیک کو سنبھالتے ہوئے لوگوں سے کہا
"حضرات تشریف لائیں یہ ایک نیک کام کےلیے ہے ا س میں اپنا ہی حصہ ڈالیں، اشیا
کی نیلامی میں رکھی گئی چیزوں کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں لگائیں، سب سے زیادہ بولی
دینے والے کو ایک بوسہ میری طرف سے"۔ اس پروگرام میں لندن اور دیگر شہروں کے شائقین
شامل تھے۔ یہ فنڈز شوگر کے مریضوں کی تشخیص کےلیے موبائل یونٹس فراہم
کرے گی۔