فرانس (اردو
ٹائمز) نوجوان نسل کی پسندیدہ اور ہالی وڈ کی مشہور و
معروف اداکارہ انجلینا جولی جڑواں بچوں کو جنم دینے والی ہیں۔ انجلینا اس وقت
سانتا ماریا میڈرنٹی کلینک میں طبی معائنے کےلیے آئیں جہاں سنئیر ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان
کا طبی معائنہ کیا گیا گوکہ ابھی انجلینا کے جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع نہیں ہے
تاہم یہ اہم موقع نزدیک تر آگیا ہے۔ سمندر کے قریب لین ول اسپتال نیس جو جنوبی
فرانس میں واقع ہے گزشتہ کئی روز سے عالمی خبروں کی شہ سرخیوں کی زینت بنا ہوا ہے
جہاں ہالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ انجلینا کا طبی علاج ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے
کہ ابھی کوئی ہنگامی صورتحال درپیش نہیں ہے اور سب کچھ نارمل ہے۔ اسپتال کی ترجمان
نادن بونر کا کہنا ہے کہ جولی خیریت سے ہیں او رہر چیز معمول کے مطابق ہے ان کے
مطابق ابھی فوری ولادت کا مرحلہ درپیش نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی پریشانی
کی بات ہے۔ 33 سالہ جولی اس وقت تک اسپتال میں زیر نگرانی رہیں گی جب تک وہ وضع
حمل کے مرحلے سےنہیں گزر جاتیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جڑواں بچوں کی
ولادت اگست میں متوقع ہے۔