ممبئی
(اردو ٹائمز) ان دنوں کرینہ کپور
اور چھوٹے نواب سیف علی خان کی محبت کے چرچے ہر کسی کی زبان پر ہیں اور ذرائع کے مطابق بالی وڈ کے سب سے مقبول جوڑے کی شادی کا
اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ چھوٹے نواب کے اس اعلان کے بعد کہ وہ کرینہ سے کسی
شادی کا اعلان کسی بھی وقت کر سکتے ہیں مزید تقویت اس بات سے ملی جب کرینہ لندن گئیں
تو وہاں سیف کے والدین نواب منصور علی خان پٹودی اور والدہ شرمیلا ٹیگور سے ملاقات
کی۔ سیف کے والدین گزشتہ ہفتے لندن میں سیف کی ہوم پروڈکشن کے موقع پر سیٹ پر
موجود تھے اس موقع پر کرینہ نے ان کی دیکھ بھال کی اور پانی محبت سے انکے دل مول لئے۔
خاندان کے قریبی احباب کے مطابق بڑے نواب اور ان کی اہلیہ نومور اداکارہ شرمیلا
ٹیگور کو کرینہ سے بے حد انس ہے جبکہ سیف کا کہنا ہے کہ ان کے والدین بیبو کو بے
حد چاہتے ہیں۔ اب انتظار ہے تو صرف اس بات کا کہ دونوں پریمی اپنے خاندان والوں کو
کس قدر جلد شادی کے باقاعدہ اعلان کے لئے رضامند کرتے ہیں تا کہ محنت کرنے والے
ایک ہو جائیں جبکہ برطانوی ریڈیو کے مطابق سیف علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں
اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ آج ہی کرینہ کپور اور ان کی شادی ہو
جائے لیکن ان کے بچے ان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں اور ابھی بچے اس تبدیلی
کو قبول نہیں کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بچے اب بھی روزا کو نہیں بھولے اور ان کی
بیٹی سارہ تو اب بھی ان سے بات چیت کرتی رہتی ہے۔