ممبئی
(اردو ٹائمز) بالی وڈ کی سب سے زیادہ زیر موضوع فلم "لو اسٹوری 2050" کے
ہیرو ہرمن باویجہ اور کرینہ کپور کے درمیان کچھ غلط فہمیان پیدا ہوگئیں تھیں تاہم
ہرمن کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان لوگوں نے جو غلط فہمیاں پیدا کی تھیں اب ان پر
قابو ہا لیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میرے اور کرینہ کپور کے درمیان اب سب کچھ
نارمل ہو گیا ہے۔ ہرمن کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت سخت صدمہ ہوا جب انہیں معلوم
ہوا کہ بعض مفاد پرست لوگ ان کے اور بالی وڈ کی سینئر اور انتہائی قابل اداکارہ
کرینہ کے درمیان غط فہمیاں پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرنیہ جیسی فنکارہ
کے متعلق کوئی غلط بات کہنے کا خیال بھی اپنے ذہن میں نہیں لاسکتے بلکہ وہ تو
ہمیشہ سے ان کے فین رہے ہیں۔ میں کبھی ان کی اداکاری کو رپورٹ جیسی اداکاری نہیں
کہہ سکتا۔ ہرمن جنہوں نے اپنی پہلی فلم پرینکا چوپڑا کے ساتھ کی ہے کوئی بھی تبصرہ
اور میڈیا سے بات کرتے وقت محتاط رویہ اپنا لیتے ہیں۔ کرنیہ کے بارے میں بھی بات
کرتے وقت انہوں نے ایسا ہی کیا انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی سینئر فنکار کے بارے
میں کوئی غلط بات نہیں کرتا اور کرینہ جیسی باوقار اور نرم طبعیت کی مالکہ کے بارے میں جن کے ساھت کام کرنے
کا وہ صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے ان کے
بارے میں کیسے کوئی غلط بات کہہ سکتا ہوں۔ ہرمن نے کرینہ کو دہلی سے ایک ای
میل بھیج کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت
تکلیف دہ بات ہے کہ لوگ ان سے منسوب کر کے بعض غلط باتیں آپ تک پہنچا رہے ہیں
حالانکہ میں ایک جونیئر اداکار اور آپ کا بہت بڑا فین ہوں۔ ہرمن کی ای میل کے
جواب میں کرینہ ننے انسانی کشادہ ظرفی کا ثبوت دیتے ہوئے ہرمن سے کہا کہ اسے اس سے
کوئی شکایت نہیں ہے اور وہ ہر موقع پر ان کے ساتھ تعاون کرتی رہیں گی۔