دہلی (اردو ٹائمز) قسمت شاید کسی
کسی پر ہی مہربان ہوتی ہے اور آج کل قسمت کی دیوی ہرمن باویجہ پر مہربان ہے ۔
ہرمن باویجہ جن کی پہلی فلم پرینکا چوپڑا کے ساتھ "لو اسٹوری 2050" ریلیز ہونے والی ہے اس
وقت فلم کی کامیابی کے لیے گومگو کا شکار ہیں اور اس وقت وہ مزید تناؤ کے گھیرے
میں آگئے ججب ایک یا دو تین نہیں بلکہ اکٹھی 5 فلمیں وہ بھی بڑے بینر کی ان کے ہاتھ
میں آئیں۔ ان فلموں کے ڈائریکٹر بالی وڈ کے کامیاب ڈائریکٹرز ہیں جن میں سنجے
لیلا بھنسالی ، آشو توش ، گواریکر ، انیس بزمی اور من موہن شیٹھی شامل ہیں۔ بڑے
بڑے ڈائریکٹروں کے ساتھ فلم کی آفر پر ہرمن جہاں خوش ہیں وہیں وہ کچھ حواس باختہ
بھی ہوگئے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ انتے بڑے ڈائریکٹروں کی اسے امید نہ تھی ،
ان کا کہنا ہے کہ ان ہدایتکاروں نے میری فلم نہیں دیکھی صرف رش پرنٹ دیکھ کر انہو
نے میرے چھوٹے قدم کو اتنی بڑی چھلانگ میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہےجو میرے خوشی
کے ساتھ ساتھ دہشت کا بھی باعث ہے کہ پتہ نہیں میں ان کی توقعات پر پورا اتر بھی
سکوں گا یا نہیں؟ بچپن میں مائیکل جیکسن کی نقل کرنے والے ہرمن نے کتھک ڈانس کم
ہاسن کی فلم "تنداو" سے متاثر ہو کر ایک سال پہلے سیکھا تھا اور اپنی
فلم میں انہوں نے کتھک ڈانس ہی کیا ہے۔ ریتھک روشن سے مطابقت کے بارے میں ہرمن کا
کہنا ہے کہ وہ ایک سنیئر فنکار ہیں ان کا اور میرا کوئی مقابلہ نہیں ہو سکتا۔ ہرمن
اور پرینکا چوپڑا کی فلم "لو اسٹوری 2050" میں نزدیکیاں اور حقیقی زندگی
میں اثرات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پرینکا ایک سنیئر فنکارہ ہیں جن سے
مجھےبہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔ ہرمن کی پہلی فلم "لواسٹوری 2050"
4 جولائی کوریلیز ہوگی جس کی تیاری میں ان کا پورا خاندان شامل ہے۔