لندن (اردو ٹائمز) بالی وڈ کے لاکھوں دلوں کی دھڑکن ایکشن
ہیرو اکشے کمار اور رومینٹک ابھشیک بچن خواتین میں ان ڈاڑھیوں کی وجہ سے مقبول ہو
رہے ہیں۔ یہ بات لندن کے ایک سروے کے نتیجے میں سامنے آئی۔ ایک جدید تحقیقی کے
مطابق خواتین کلین شیو مردوں کے بجائے داڑھی رکھنے والے مردوں کو زیادہ ترجیح دیتی
ہیں۔ لندن میں کیے گئے اس سروے کے مطابق خواتین نے چکنی چیڑی تھوڑیوں کے بجائے ان
پر آگُے ہوئے بالوں کو زیادہ پسند کیا ہے ان کا خیال تھا کہ کلین شیو مردوں کی
بجائے بالوں والے مرد حضرات زیادہ جدت پسند ، جذباتی اور پرجوش ہوتے ہیں۔ اتنا ہی
نہیں ان خواتین کا یہ بھی خیال ہے کہ داڑھی والے مردوں کی شادی زیادہ کامیاب ہوتی
ہے۔ مونچھوں کے بارے میں خواتین کنفیوز ہو گئیں کچھ خواتین تو سرے سے ہی مونچھوں
کے خلاف تھیں بعض نے کہا کہ یہ مردوں کے چہرے کی بناوٹ پر چھوڑ دیا جائے تاہم
تقریباََ 99 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ چہرے پر بال مرد کے مرد ہونے کی نشانی
ہوتے ہیں۔