اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 02 Dec 2008 05:16:00

مختلف شہروں سے 6عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ریلوے انتظامیہ کا عید الاضحی کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں سے 6عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور(این این آئی ) ریلوے انتظامیہ نے عید الاضحی کے موقع پر اضافی رش کے پیش نظر عوام کی سہولت کیلئے ملک کے مختلف شہروں سے 6عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پہلی سپیشل ٹرین کوئٹہ سے 6دسمبر کو دن ساڑھے 12بجے روانہ ہو کر اگلے روز رات پونے 10بجے پشاور کینٹ پہنچے گی ۔ دوسری سپیشل ٹرین 7دسمبر کو کوئٹہ سے دن ساڑھے 12بجے روانہ ہو کر شام 6بجے راولپنڈی پہنچے گی ۔ تیسری سپیشل ٹرین 6دسمبر کو کراچی کینٹ سے دوپہر 1بجے روانہ ہو کر اگلے روز شام 7بجکر 15منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی ۔ چوتھی سپیشل ٹرین 7دسمبر کو کراچی کینٹ دوپہر 1بجے روانہ ہو کر براستہ شور کوٹ ‘ملتان سے ہوتی ہوئی اگلے روز 9بجے صبح فیصل آباد پہنچے گی ۔ پانچویں سپیشل ٹرین 8دسمبر کو پشاور کینٹ سے دن 12بجے روانہ ہو کر رات 8بجکر 45منٹ پر لاہور پہنچے گی ۔ آخری سپیشل ٹرین 12دسمبر کو پشاور کینٹ سے دوپہر 12بجے روانہ ہو کر براستہ مین لائن سے اگلے روز رات 7بجکر 30منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی ۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier