لاہور( این این آئی)پی ٹی وی پر خصوصی پروگرام ”عید ملن شو “کی ریکارڈنگ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کی گئی ۔ اس پروگرام میں حمیرا ارشد ‘جواد احمد ‘سائرہ نسیم ‘وارث بیگ ‘نصیبو لعل ‘نوراں لعل ‘امانت علی ‘اشرف خان اور امان اللہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ اس ”عید ملن شو “کو عید کے روز پی ٹی وی سے نشر کیا جائیگا۔ عید ملن شو کے پروڈیوسر آغا قیصر عباس ہیں ۔