ایک امریکی کمپنی نے چاند پر قبرستان بنانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔
میامی (نمائندہ خصوصی) ایک امریکی کمپنی نے چاند
پر قبرستان بنانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ سیلیسٹس نامی کمپنی مرنے والوں کی
لاشیں جلانے کے بعد راکھ کا کچھ حصہ خلاءمیں بھیج دینے کی سہولت پہلے ہی فراہم کر
رہی ہے۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق باقیات کو راکھ کی شکل میں چاند پر پہنچانے کی
سہولت کا آغاز 2010ءمیں کیا جائے گا۔ کمپنی کے سربراہ کے مطابق ابھی تک 5 ہزار
افراد نے اپنی باقیات کو چاند پر دفن کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔