اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 04 Sep 2008 05:18:00

وینس کی ہواؤں کی پیمائش کرتے ہوئے

وینس کی ہواؤں کی پیمائش کرتے ہوئے

سپین سے شائع ہونے والی 4 ستمبر 2008 کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وینس جو حجم میں زمین سے ملتا جلتا سیارہ ہے کچھ پہلوؤں کے لحاظ سے زمین سے بہت مختلف ہے۔ ایک تو یہ کہ یہ اپنے محور پر بہت آہستہ آہستہ حرکت کرتا ہےاور 224 دنوں میں سورج کےگرد ایک چکر پورا کرتا ہے لیکن یہ بڑی عجیب بات ہے کہ وینس اپنا یہ چکر ہماری زمین کی نسبت الٹے رخ میں مکمل کرتا ہے۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہماری زمین مغرب سے مشرق کی طرف گھومتی ہے اور وینس مشرق سے مغرب کی طرف گھومتا ہے۔
 وینس کی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کثیف تہیں چڑھی ہیں جن کا سطحی دباؤ زمین کے اوپر موجود گیسوں کے سطحی دباؤ سے نوے گنا زیادہ ہے دوسرے لفظوں میں سمندر کی ایک ہزار میٹر گہرائی میں موجود سطحی دباؤ کے برابر ہے۔ وینس کا سطحی درجہ حرارت450 درجے سینٹی گریڈ رہتا ہے جس پر سیسے جیسی دھاتیں مائع حالت میں ملتی ہیں۔ 45 کلو میٹر سے 70 کلو میٹر کی سطحی بلندی پر سلفیورک ایسڈ کی ایسی کثیف تہییں ملتی ہیں جو نہ صرف گھنے بادلوں کی طرح نظر آتی ہیں بلکہ سارے سیارے کو چاروں طرف سے گھیرے رکھتی ہیں۔ 1960 میں دوربینی مشاہدات سے یہ معلوم ہوا تھا کہ ان بادلوں کی انتہائی بیرونی سطحیں بہت تیزی سے حرکت کرتی ہیں۔ اور سارے سیارے کا چکر چار دن میں مکمل کر لیتی ہیں۔ اس سارے مظہر کو سپر روٹیشن کا نام دیا گیا ہے۔بادلوں میں موجود ہوا کی رفتار 360 کلو میٹر فی گھنٹہ معلوم ہوئی ہے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier