چین وینزویلا کا پہلا سیٹیلاءٹ بھیجنے والا ہے ۔ شاویز
چین وینزویلا کا پہلا سیٹیلاءٹ بھیجنے والا ہے ۔ شاویز
صدر ہوگو شاویز کا کہنا ہے کہ چین
نومبر میں وینزویلا کا سیٹیلاءٹ خلا میں بھیجے گا جو لاطینی امریکہ تک ٹیلی ویژن
سگنل اور مواصلاتی ڈیٹا پیش کرے گا۔ اس سیارچے یا آرباءٹر کا نام انیسویں صدی کے
وینزویلن ہیرو ساءمن بولیور کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ سیٹیلاءٹ ایک کنٹریکٹ کے
تحت ایک چین کمپنی نے بنایا ہے اور اسے یکم نومبر کو خلا میں بھیجا جاءے گا۔ شاویز
کا کہنا ہے کہ یہ پرواز ان کی حمیت اور حریت کی تصدیق کرتی ہے اور اس حقیقت کا بین
ثبوت ہے کہ حکومت لوگوں کے لءے تکنالوجی اور کمینیکیشن کے وساءل فرامہم کرنے کی
پوری کوشش کر رہی ہے۔