اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 30 Aug 2008 08:08:00

گیس ہاءڈریٹس کا ایندھنوں میں سرفہرست ہونا

جلنے والی برف تواناءی کے مستقبل کو مخدوش ہونے سے بچا لے گی

تیس سال پہلے تک گیس ہاءڈریٹس ایک بڑی پراسرار شے تھے۔ لیکن آج کءی ممالک لاکھوں ملین ڈالر اس پر تحقیق کرنے میں لگا رہے ہیں۔ اگرچہ ماحول کو معتدل رکھنے میں گیس ہاءڈریٹس کے کردار کے بارے میں زیادہ حقاءق سامنے نہیں آءے ، امریکہ اور کینیڈا کو امید ہے کہ آنے والے دس سالوں میں وہ اس غیر رواءتی ایندھن کا معاشی استحصال شروع کرنے کے قابل ہو جاءیں گے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آیا لوگ اس قدرتی گیس کو اس طرح استعمال کر پاءیں گے کہ ماحول میں منفی تبدیلیاں رونما ہونے سے رہ جاءیں۔ کاؤنسل آف کینیڈین اکیڈیمیز نامی تنظیم نے 7 جولاءی کی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر کینیڈا نے گیس ہاءڈریٹس کو نظر انداز کر دیا تو ہو سکتا ہے کہ کینیڈا دوسرے ملکوں سے پیچھے رہ جاءے اور وہ کینیڈا کے وساءل استعمال کر کے کینیڈا کا ہی استحصال شروع کر دیں۔ وینکوور میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس آف گیس ہاءڈریٹس میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گیس ہاءڈریٹس ایسے وساءل ہیں جن میں بہت کچھ چھپا ہوا ہے لیکن مسءلہ یہ ہے کہ ابھی تک ان کے متعلق شکوک و شبہات ختم ہوتے نظر نہیں آتے۔ جب بہت زیادہ دباؤ اور کم درجہ حرارت پر میتھین پانی سے ملتی ہے تو گیس ہاءڈریٹس میتھین کے مالیکیول بن کر پانی کے مالیکیولوں میں بند ہو جاتے ہیں۔ مونٹیری بے ایکویرین رسرچ انسٹیٹیوٹ پر کام کرنے والے میراءن جیالوجسٹ چارلس پال کا کہنا ہے کہ  گیس ہاءڈریٹس جنہیں میتھین ہاءڈریٹس اور یا کلیتھریٹس بھی کہا جاتا ہے کو پیدا کرنے کی بہترین حالت گہرے سمندروں کی تہوں میں ہے جو سطح سمندر سے 500 یا 600 میٹر نیچے واقع ہوتے ہیں۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier