ممالیہ جانور خطرات کا پتہ دینے کے لءے کوءی بو خارج کرتے ہیں
ممالیہ جانور خطرات کا پتہ دینے کے لءے کوءی بو خارج کرتے ہیں
نءی تحقیق سے یہ حقیقت سامنے
آءیہے کہ ممالیہ جانور خطرات کو بو کے
ذریعے ایک دوسرے تک پہنچاتے ہیں۔ نءی تحقیق میں اس عمل کی پوری پوری وضاحت بھی کی
گءی ہے کہ وہ ایسا کیوں کیسے اور کسطرح کرتے ہیں۔ سوزرلینڈ کی یونیورسٹی لاسین کے
ساءنسدانوں کا خیال ہے کہ جب چوہوں کو ایک ایسے ماحول میں رکھا جاتا ہے جہاں پانی
سے بھرا کوءی برتن پڑا ہو جس میں دوسرے چوہوں کے چھوڑے ہوءے خطرہ بتانے والے
فیرومون ہوں تو چوہے فوراً خطرہ بھانپ لیتے ہیں اور پرے بھاگ جاتے ہیں۔
ہانز گروءنبرگ کے مطابق چوہوں کا
یہ ردعمل ان کی ناک کے قریب موجود 300 سے 500 گینگلین کی وجہ سے ہوتا ہے جو انہیں
خطرے سے آگاہ کرتے ہیں۔ گروءنبرگ کا کہنا ہے کہ یہ گینگلین انسانوں میں بھی ہوتے
ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گینگلین میں موجود سیل اپنے کیلشیم کو استعمال کر کے یہ
خطرہ دماغ تک پہنچاتے ہیں۔