اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 26 Aug 2008 07:33:00

شجر نما انسان مسوں کی سرجری کے بعد گھر واپس چلا گیا

شجر نما انسان مسوں کی سرجری کے بعد گھر واپس چلا گیا

انڈونیشیا کا ایک دیہاتی جسے درختوں کی چھال جیسے مسوں کی وجہ سے شجر نما انسان کا نام دیا گیا ہے چھ کلو گرام مسوں کو اتروانے کے بعد گھر واپس چلا گیا ہے۔ ڈیڈے کے مسے اتارنے میں نو ماہ تک آپریشن ہوتے رہے۔ ڈاکٹر رحمت وناتا کے مطابق مسے اس قدر زیادہ تھے کہ ڈیڈے کے ہاتھ پاؤں ڈھک کر رہ گءے تھے۔ڈیڈے کا کہنا ہے کہ وہ عام زندگی میں لوٹ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہے اور یہ کہ اسے اپنے برسوں دور رہے بیوی بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوءی ہے۔ امریکہ کے ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر انتھونی گیسپاری کا کہنا ہے کہ ڈیڈے کے مسے ایک واءرس پیپیلوما اور ڈیڈے کے اپنے موروثی نقص کی وجہ سے پیدا ہوءے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیڈے کا مدافعتی نظام اس قدر کمزور ہو چکا تھا کہ وہ اس واءرس سے ڈیڈے کی مدافعت نہ کر سکا اور اس کو ان مسوں کی اذیت سے گزرنا پڑا۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier