خلا کے
گہرے حصے میں کہکہشاؤں کا ایک بہت بڑا گچھا نظر آیا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا
ہے کہ وہ سیاہ تواناءی کے نظریوں کو صحیح ثابت کرنے کے لءے کافی ہے۔ یورپین خلاءی
ایجنسی کی ایکس رے ٹیلیسکوپ سے نظر آنے والے یہ گچھا ایکس ایم ایم نیوٹن ماس کا
ہے جو ہماری کہکہشاں سے ایک ہزار گنا بڑا سمجھا جا سکتا ہے۔ یورپین خلاءی ایجنسی
کے مطابق کہکہشاؤں کا یہ بہت بڑا گچھازمین سے سات اعشاریہ سات بلین نوری سال کے فاصلے پر ہے۔