اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 26 Aug 2008 04:52:00

نارنگی کا چھلکےسے کینسر کے خلیات کی تباہی ممکن

نارنگی کا چھلکےسے کینسر کے خلیات کی تباہی ممکن

برطانیہ (اردو ٹائمز) برطانوی ماہرین کے ایک ریسرچ کے مطابق نارنگی کا چھلکا کینسر کے خلیات تباہ کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نارنگی کے چھلکےسے کشید کئے گئے ایک مرکب نے مخصوص انسانی کینسر کے خلیات کا خاتمہ کر دیا۔ لیسسٹر اسکول آف فارمیسی کی ٹیم نے کیو 40salvestrol کو ایک زہریلے مرکب میں تبدیل کرنے کے بعد دیکھا کہ اس کی وجہ سے کینسر کے خلیات بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ سالو یسٹرول کیو 40 سنگتروں کے گودے کے بجائے اس کے چھلکون میں کثیر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر پھینک دیئے جانے والے چھلکے بھی کسی طرح استعمال میں لائے جائیں تو اس سے بعض اقسام کے سرطانوں کی حفاظت ہو سکتی ہے۔ سالو یسٹرول کیو 40 ایک قسم کا کیمیائی مادہ phytoalexin ہے جو پودے اپنے حملہ آوروں مثلا کیڑے مکوڑوں یا پھپھوند کو خود سے دور رکھنے کےلیے تیار کرتے ہیں۔ اس کیمیائی مادے کو ایک زہریلے کمپاؤنڈ P450CYP1B1 انزائم میں تبدیل کیا جاتا ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier