ناسا کی طرف سے بناءی جانے والی نءی چاند گاڑی کی تصویر
کہا جاتا ہے کہ ناسا کی نءی چاند
گاڑی میں خلا نوردوں کو زمین کے گرد اور چاند کی طرف جاتے ہوءے ویسے شدید جھٹکوں
اور ہچکولوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جیسے ماضی میں کرنا پڑتا تھا۔ انٹرنیشنل
سپیش سٹیشن اور پھر مریخ پر جانے کے لءے بناءے جانے والے اس راکٹ کے بارے میں کہا
جاتا ہے کہ ایک سپرنگ اور ڈیمپر داءرہ اءیرز راکٹ کی پہلی اور دوسری سٹیج کو ایک
دوسرے سے علیحدہ کر دے گا۔ ان راکٹوں کے پیندے میں سولہ ایکچویٹر لگاءے جاءیں گے
جو شاک ایبزوربر کا کام دیں گے۔ ان کا خاص کام یہ ہو گا کہ یہ خلانوردوں کو درپیش
کشش ثقل کے مساءل اور دوسری ہلچلوں سے محفوظ رکھیں گے۔
ناسا کے مارشل سپیس فلاءٹ سنٹر پر
اءیرز پروجیکٹس کے مینیجر سٹیو کوک کا کہنا ہے کہ اچھی بات تو یہ ہے کہ ہم نے ایک
ایسا حل نکال لیا ہے جو تھرسٹ آسیلیشن فینومینا کو ختم کر دے گا۔