اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 25 Aug 2008 05:04:00

جوڑوں کے درد سے نجات کےلیے نیا ٹیکہ

جوڑوں کے درد سے نجات کےلیے نیا ٹیکہ

برطانیہ (اردو ٹائمز) برطانوی سائنسدانوں نے جوڑوں کے درد سے بچاؤ کےلیے ریسرچ کرتے ہوئے ایک ایسا انجکشن ایجاد کیا ہے جس سے جوڑوں میں درد یا گھٹیا کے مریضوں کو تبدیل شدہ خلیات کا صرف ایک انجکشن لگا کر مرض کو آگے بڑھنے سے روکنا ممکن ہو جائے گا۔ نیوکیسل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم اس قسم کے ٹیکے کے محدود پیمانے پر انسانی تجربات شروع کرنے والی جس سے امید کی جا رہی ہے کہ جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کے جسم کا مامونی نظام ان کے جوڑوں پر حملہ آور نہین ہوگا۔ بیماریوں سے بچانے والے اس نظام کی خرابی سے جوڑوں میں سوجن اور درد کی شکایت ہوتی ہے آرتھرائٹس یسرچ کمپین کی مالی مدد سے یہ تجربات شروع کئے جارہے ہیں اور کمپنی نے کہا ہے کہ اگر یہ علاج کامیاب ثابت ہوا تو گھٹیا کے مریضوں کے لیے انقلابی تحفہ ہوگا۔ امید کی جارہی ہے کہ جوڑوں کے درد سے بچاؤ کی یہ ویکسین آئندہ 5سالوں تک مارکیٹ میں دستیاب ہو جائےگی۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier