اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 23 Aug 2008 08:15:00

رومی ملکہ کا مرمریں سر

رومی ملکہ کا مرمریں سر

ماہرین آثٓار قدیمہ نے ترکی کی ایک پرانی عمارت کا ملبہ صاف کرتے ہوءے روم کی ملکہ کا مرمریں سر دریافت کیا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شہنشاہ ہیدرین جسے کے مجسمے کے آثار پچھلے سال اسی عمارت سے دریافت ہوءے تھے کی ملکہ تھی۔ یہ دریافت ساگا لیسس کے مقام پر ہوءی جو کبھی رومی حکومت کا مرکزی حصہ کہلاتا تھا۔ کھداءی سے پہلے اس حضے کو کچھ زلزلوں کے بعد عوام کی دسترس سے محفوظ کر لیا گیا تھا لیکن بیلجءم کی کیتھولک یونیورسٹی کے مارک ویلکنز جو 1990 سے اس جگہ کھداءی کر رہے تھے رومی ملکہ کے مرمریں سر کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گءے جو اوندھے منہ ایک حمام میں پڑا تھا۔ اندازہ کیا جاتا ہے فاسٹینا نام کی اس ملکہ کا مجسمہ تقریباً 700 سال قبل مسیح میں ملکہ حمام خانے کی زندہ اور یادگار علامت تھی۔

 








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier