اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 23 Aug 2008 08:13:00

سہارا میں دنیا کا سب سے بڑا سب سے پرانا قبرستان دریافت

سہارا میں دنیا کا سب سے بڑا سب سے پرانا قبرستان دریافت

شکاگو یونیورسٹی کے ڈاکٹر سیرینو جو اس سے پہلے پیلنٹالوجی کے ماہر تھے آرکیالوجی میں ایک بہت بڑا نام بن کر سامنے آءے ہیں۔ ڈاءناسار کے ڈھانچے تلاش کرتے دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے پرانے قبرستان کا کھوج لگانے والے ڈاکٹر سیرینو کا کہنا ہے کہ یہ قبرستان تقریباً 7000 ہزار سال پرانا ہے اور پتھر کے زمانہ کے لوگوں کے رہن سہن کا پتہ دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سہارا کا یہ قبرستان کبھی سر سبز و شاداب علاقہ تھا اور یہاں کے رہنے والے شکار پر گزر بسر کرتے تھے۔ مزید برآں ڈاکٹر سیرینو اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس قبرستان سے ملنے والے آثار زمانہ قبل تاریخ کے عقاءد ، رسومات اور سماجی شعور کو سمجھنے میں ایک بہت بڑے باب کا اضافہ ہیں۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier