اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 22 Aug 2008 09:55:00

گاڑیوں سے نکلنے والے دھوءیں اور فضاءی آلودگی پر پاکستانی محققین کی تحقیق

گاڑیوں سے نکلنے والے دھوءیں اور فضاءی آلودگی پر پاکستانی محققین کی تحقیق

ڈیلٹا رسرچ انسٹیٹیوٹ کے محققین کا کہنا ہے کہ فضاءی آلودگی کے مسءلے پر قابو پانے کے لءے عنقریب ایسے ریسپٹرز اور اءیر فریشنرز ایجاد کءے جاءیں گے جو فضا میں موجود گرد وغبار کو جذب کر کے فضا کو صاف اور تروتازہ بنا دیں گے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ان ریسیپٹرز کی مدد سے گاڑیوں اور فیکٹریوں سے نکلنے والے دھوءیں کو نہ صرف جذب کیا جا سکے گا بلکہ کسی بہتر پروڈکٹ کی شکل میں دوبارہ قابل استعمال بھی بنایا جا سکے گا۔ علاوہ ازیں محققین نے کءی ایک تجربات کے بعد ثابت کیا ہے کہ دھوءیں کو فضا میں شامل ہونے سے پہلے ہی پانی اور کاربن میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور یہ کہ ایسے مصنوعی بخارات بناءے جا سکتے ہیں جو فضا میں شامل دھوءیں کو جراثیم کش بنا کر فضاءی جراثیم کو ختم کر سکتے ہیں۔

 

 









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier