ڈنمارک
(اردو ٹائمز) ڈنمارک کے ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ زمین کی اندورونی
سطح میں مائع کی حرکات میں تیزی سے تبدیلیوں کی وجہ سے زمین کا مقناطیسی فیلڈ
کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق ڈینشں نیشنل سپیس
سنٹر کوپن ہیگن کے ماہر جیو فزیسٹ نیلس اولسن نے کہا ہے کہ زمین کے مقناطیسی فیلڈ
کے جدید ترین مواصلاتی سیاروں سے حاصل شدہ اعداد و شمار کا 9 سال تک مطالعاتی جائزہ
لیا گیا جس کے نتیجے میں یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ زمین کی سطح سے نیچے
3000 ہزار کلو میٹرز کی گہرائی میں پائے جانے والے مائع دھاتی مادوں میں بڑی تیزی
سے تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں جو دنیا کے لیے خطرہ کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ
مقناطیسی فیلڈ زمین کے ٹھوس مرکزکے گرد پگھلے ہوئے لوہے اور نکل کی حرکات سے
الیکٹریکل کرنٹ پیدا ہوتا ہے جس سے زمین کا مقناطیسی فیلڈ پیدا ہوتا ہے۔