گھریلو
کمپیوٹر اور برقی کار کے موجد سر کلائیو سینکلائر کا کہنا ہے کہ ایسی کار جو ہوا میں اڑ سکے گی
جلد ہی حقیقت کا روپ اختیار کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کار کی تیاری انفرادی
استعمال کے لیے تکنیکی اور تجارتی اعتبار سے ممکن ہو جائے گی۔ سر کلائیو کو ان کے
سپیکٹرم کمپیوٹر اور سی فائیو نامی برقی کار کی ناکام ایجاد کے حوالے سے پہچانا
جاتا ہے۔ ان ناکامیابیوں کے بعد بھی سر کلائیو کا کہنا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ
ایسا ہو گا اور مجھے یہ بھی یقین ہے کہ اس دنیا میں ایک ڈرامائی تبدیلی جلد ہی
رونما ہوگی۔ سر کلائیو کی ایک ایجاد برقی
سائیکل جسے طے کر کے کسی بیگ میں بھی رکھا جا سکتا ہے انہوں نے ا سکی وضاحت کرتے
ہوئے کہا کہ ایک سائنسدان کو اپنے اردگرد مشینی اور تکنیکی اشیا کو نہیں رکھنا
چاہیے تا کہ اس کا ذہن ان اشیا میں الجھنے سے بچ سکے۔ برقی کار کے بارے میں انہوں
نے کہا کہ اس کار کو بجلی سے چلنا چاہیے کیونکہ پیٹرول انجن قابل بھروسہ نہیں ہیں۔
تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ 1980 میں ان کا برقی کاروں کا منصوبہ
متوقع کامیابی حاصل نہیں کر سکتا تھاتا ہم پھر بھی ہم نے چند ہزار کاریں فروخت کیں لیکن اب میں بتا سکتا
ہوں کہ ہمیں متوقع کامیابی کیوں نہیں حاصل ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ 1980 کی نسبت
اب تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ماحولیات کے بارے میں پیدا ہونے والے شعور نے اس ایجاد کے لیے ماحول
کو زیادہ سازگار بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہےتھا کہ برقی کار کی تیاری کے لیے بڑی
سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور اب تک یہ سرمایہ کاری حاصل ہو جاتی اگر برقی موٹر سائیکل
کی ایجاد کو مقبولتیت حاصل ہو جاتی۔