لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ‘انڈکس میں 1.74پوائنٹ کی کمی
لاہور(این این آئی ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں
گزشتہ روز مندی کا رجحان رہا ‘ایل ایس ای 25انڈکس میں 1.74پوائنٹ کی کمی ہوئی جو
کہ مارکیٹ کے اختتام پر 2823.62رہا۔ مجموعی طور پر 88کمپنیوں کا کاروبارہوا ‘کسی
بھی کمپنی کے حصص میں اضافہ نہیں ہوا ۔ ایک کمپنی کے حصص میں کمی جبکہ 87کمپنیوں
کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل 5سو حصص کا کاروبارہوا۔ جن کمپنیوں کے
سودے سرفہرست رہے ان میں سے پاکستان سیمنٹ کے 5سو حصص کا کاروبارہوا۔ کسی بھی کمپنی
کے حصص میں اضافہ نہیں ہوا۔سب سے زیادہ کمی پاکستان سیمنٹ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت
65پیسے کم ہو گئی ۔