اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 01:48:00

بجلی کی نئی لائنیں بچھانےکیلئے50 لاکھ90ہزارروپےفراہم

لیسکو نے 50لاکھ 90ہزار کی لاگت سے ایل ٹی اور ایچ ٹی لائنوں کے مختلف منصوبوں کی منظوری دیدی

لاہور (این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لانے اور اسے وسعت دینے کے پروگرام کے تحت بجلی کی نئی لائنیں بچھانے کیلئے 50لاکھ 90ہزار روپے کی لاگت سے ایل ٹی اور ایچ ٹی لائنوں کے مختلف منصوبوں کی منظوری دیدی۔ لیسکو ترجمان جاوید احمد خان کے مطابق غلہ منڈی الہٰ آباد شیخوپورہ کے علاقے ڈیرہ علی حسن‘ اٹاری موڑ نزد کالا گجر حویلی‘ بس سٹاپ کمبوہ جی ٹی روڈ‘ نورانی مسجد نزد مناواں‘ جلو موڑ نزد جامع مسجد‘ جھگیاں لکھو ڈیرہ‘ غوثیہ کالونی لاہور اور گاﺅں خواجہ فلک کے علاقوں میں نئی ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی جائینگی اس منصوبے پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔ ترجمان کے مطابق جی ٹی روڈ پر کمبوہ بس سٹاپ کے قریبی علاقے میں 3لاکھ 51ہزار 540روپے کی لاگت سے نئی ٹرانسمیشن لائن جبکہ جھگیاں کوٹ لکھپت کے علاقے میں 5لاکھ 61ہزار سے نئی تاریں بچھائی جائینگی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier