چینی سرمایہ کاروں کیطرف سے2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری
چینی سرمایہ کاروں کا دورہ مرید کے ‘دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان۔
مرید کے (این این آئی) چینی سرمایہ کاروں کا دورہ
مرید کے ‘دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ
پنجاب میاں شہباز شریف کی دعوت پر چینی سرمایہ کاروں کے 12رکنی وفد نے مرید کے کا
دورہ کیا اور چاول کے صنعتی یونٹ دیکھے۔ اس موقع پر سرمایہ کاروں نے مرید کے کے قریب
زرعی تحقیق کے تعلیمی اداروں میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا
جبکہ چین کی مدد سے چیچو کی ملیاں پاور اسٹیشن کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا کہا۔ چینی
سرمایہ کاروں نے پاکستان سے ایک ارب ڈالر کے چاول بھی خریدنے کا اعلان کیا۔