میڈیا، انٹرٹینمنٹ اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں جنوبی ایشیا دنیا پر چھا گیا
SAMMA سمٹ میں 200 سے زائد انڈسٹری لیڈروں نے انہی معاملات پر تبادلہ خیال کیا
بھارت کی انٹرٹینمنٹ اور میڈیا انڈسٹری تیزی سے پھل پھول رہی ہے: پردیپ گوہا
نیویارک (نمائندہ خصوصی) فوکس کے چیئرمین پیٹر لیگوری
نے میڈیا، مارکیٹنگ اور انٹرٹینمنٹ میں جنوب ایشیا کے اثر و رسوخ کے بارے میں SAMMA سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں
جنوبی ایشیا کے لوگوں کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے یہ جنوبی ایشیا ہو،
بھارت ہو یا انڈیانا ہر جگہ ایک ہی بات ہے کہ جو کچھ آپ اس میں پیش کر رہے ہیں اسکی
ہی حکمرانی ہو گی۔ SAMMA سمٹ نیویارک میں ٹائم وارنر گلوبل ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جس میں
200 سے زائد انڈسٹری لیڈر اکٹھے ہوئے جنہوں نے اس بات پر غور کیا کہ کس طرح جنوبی
ایشیا کے لوگ نئی اختراعات کر رہے ہیں اور وہ میڈیا، مارکیٹنگ اور انٹرٹینمنٹ کو
کس طرح تبدیل کر رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا کے لوگوں کے پاس امریکہ میں کس قدر مواقع ہیں۔
اس کے علاوہ انڈین میڈیا مارکیٹنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹریز میں کس قدر مواقع موجود
ہیں۔ SAMMA سمٹ کے شریک چیئرمین اور ڈیجیٹل میڈیا وینچر ڈویلپمنٹ فرم کے مینجنگ
پارٹنر نیل شینوئے نے کہا کہ اس بار ہمارے میں ممبئی اور لاس اینجلس سے آنے والے
شرکا بھی موجود ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا گروپ کے سابق صدر اور زی ٹیلی فلمز کے سابق سی
ای او پردیپ گوہا نے کہا کہ بھارت کی انٹرٹینمنٹ اور میڈیا انڈسٹری دنیا میں تیزی
سے پھلنے پھولنے والی دوسری بڑی صنعت ہے۔