اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 16 Aug 2008 08:57:00

تیل کی طلب میں کمی کے بعد پیداوار میں کمی کرنی چاہئے:اوپیک

تیل کی طلب میں کمی کے بعد پیداوار میں کمی کرنی چاہئے:اوپیک

اردو ٹائمز(نیوز) ایران کے اوپیک میں نمائندے محمد علی خطیبی نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی طلب میں کمی کے بعد تیل برآمد کرنے والی تنظیم کو تیل کی پیداوار میں کمی کرنی چاہیے۔ گزشتہ روز ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تجارت میں طلب بنیادی اہمیت رکھتی ہے جب طلب میں کمی آ رہی ہے تو رسد کو بڑھایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر خام تیل کی طلب میں متواتر کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپیک کو اپنی پیداوار میں اسی تناسب سے کمی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قیمتیں اسی طرح گرتی رہیں تو اس سے تیل کی تلاش کے نئے منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال میں سرمایہ کار بڑی لاگت کے منصوبے شروع کرنے سے کتراتے ہیں۔ خطیبی نے بتایا کہ ایران کا اوپیک میں کوٹہ 38 لاکھ 17 ہزار بیرل یومیہ ہے جبکہ وہ لگ بھگ 40 لاکھ بیرل یومیہ تیل پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیوں سے تیل صارفین متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ پابندیوں کے باعث توانائی کے شعبے کی ترقی رک جاتی ہے جس کا خمیازہ صارف ممالک کو بھگتنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، عراق، لیبیا اور سوڈان پر پابندیوں کی وجہ سے دنیا خام تیل کی 40 سے 50 لاکھ بیرل یومیہ ممکنہ پیداوار سے محروم ہے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier