اردو ٹائمز(نیوز) رواں سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران ویت نام میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی فروخت 120 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ویت نام آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جنوری سے جولائی تک تنظیم کی رکن 16 کمپنیوں نے 77 ہزار 67 کاریں اور ٹرک فروخت کئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کے اس عرصے کے دوران 34 ہزار 996 گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹویوٹا موٹرساز کمپنی سب سے زیادہ 14 ہزار 941 گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی ہے جس کے بعد ویت نام کی موٹر ساز کمپنی وینا موٹرز نے پندرہ ہزار 895 اور تورانگ ہائی کمپنی نے 12 ہزار 303 گاڑیاں فروخت کی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت کا جو ہدف مقرر کیا گیا ہے اسے حاصل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔