ویت نام میںکمرشل بنکوں کو لائسنس جاری کرنے پر پابندی
ویت نام میںکمرشل بنکوں کو لائسنس جاری کرنے پر پابندی
اردو ٹائمز(نیوز) ویت نام کے مرکزی بنک نے نئے کمرشل بنکوں کو لائسنس جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بنک کی طرف سے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے اور اس کامقصد قرضوں کے اجراءاور افراط زر میں اضافہ کی شرح کو روکنا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بنکوں کو لائسنس جاری کرنے کیلئے نیا طریقہ کار تیار کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں بنکاری کے شعبے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ویت نام میں سرکاری بنکوں کی تعداد پانچ ہے جبکہ 37 کمرشل بنک ملک میں کام کر رہے ہیں جو کہ سرکاری و نجی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی ملکیت ہیں۔ ویت نام میں قرضوں کے اجراءکی شرح بڑھنے سے افراط زر میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو کہ رواں سال جولائی میں 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔