اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 11 Aug 2008 08:40:00

سپین کی صنعتی پیداوار میں 9 فیصد کی کمی

سپین کی صنعتی پیداوار میں 9 فیصد کی کمی

اردو ٹائمز(نیوز) سپین کے صنعتی شعبہ کی کارکردگی میں نمایاں کمی ہوئی اور رواں سال جون میں ملک کی صنعتی پیداوار میں 9 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی میں صنعتی شعبہ کی پیداوار میں 5.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور عالمی سطح پر اقتصادی کساد بازاری کے اثرات سپین کی معیشت پر بھی واضح طور پر مرتب ہوئے ہیں۔ اقتصادی ماہرین نے کہا کہ رواں سال کے دوران معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے سپین کی حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے لیکن اسے مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے معاشی اور مالیاتی شعبہ میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کے ذریعہ حکومت تجارتی خسارے پر قابو پا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری بڑھا کر مختلف شعبوں کی پیداوار میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ ذرائع میسر آئیں گے بلکہ معاشی بنیاد بھی مضبوط ہو گی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier