اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 11 Aug 2008 08:39:00

عراق: خام تیل کے ذخائر کی دریافت کاکام 20 سال بعد دوبارہ شروع

عراق: خام تیل کے ذخائر کی دریافت کاکام 20 سال بعد دوبارہ شروع

اردو ٹائمز(نیوز) عراقی حکومت نے تیل کے ذخائر کی تلاش 20 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کردی۔ عراقی وزارت پیٹرولیم کے ترجمان عاصم جہاد کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے عائد پابندیوں کے باعث عراق میں گزشتہ 20سال کے دوران تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکام نے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں ساڑھے تین سوکلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ناصریہ شہر کے قریب تیل کے نئے ذخائر کی تلاش کاکام شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تیل کی تلاش کیلئے کام کرنے والی تینوں ٹیموں نے بیرون ملک جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت حاصل کی ہے ۔ ترجمان نے اس امیدکاظہار کیاکہ یہ ٹیمیں جلد ہی تیل کے موجودہ ذخائر کے برابر نئے ذخائر دریافت کرلیںگی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier