اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 11 Aug 2008 08:38:00

جرمنی میں پائلٹوں کی ہڑتال‘ لفتھنسا نے 140 پروازیں منسوخ کر دیں

جرمنی میں پائلٹوں کی ہڑتال‘ لفتھنسا نے 140 پروازیں منسوخ کر دیں

اردو ٹائمز(نیوز) جرمنی میں پائلٹوں کی ہڑتال کے باعث جرمن فضائی کمپنی لفتھنسا نے گذشتہ روز مزید 140 پروازوں کو منسوخ کر دیا۔ قبل ازیں جمعرات کو بھی فضائی کمپنی نے 360 سے زائد پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جرمن فضائی کمپنی کے پائلٹوں نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے بدھ کو 36 گھنٹے ہڑتال کا اعلان کیا۔ فضائی کمپنی کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اندرونی اور بعض یورپی روٹس پر پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کاک پٹ یونین میں شامل پائلٹ آج ہڑتال ختم کر کے معمول کے مطابق کام شروع کریںگے تاہم انہوں نے حکام کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وہ ایک بار پھر ہڑتال کا راستہ اپنائیںگے۔ گذشتہ ماہ بھی کاک پٹ یونین کی جانب سے ہڑتال کے باعث جرمن فضائی کمپنی نے ایک ہزار ے زائد پروازوں کو معطل کر دیا تھا۔ جرمن فضائی کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ دیگر فضائی کمپنیوں کی نسبت لفتھنساپائلٹوں کو 25 فیصد زائد تنخواہیں دے رہی ہے تاہم ترجمان نے یونین کو دعوت دی ہے کہ مذاکرات کی ٹیبل پر مسائل حل کرنے کو ترجیح دیں۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier