اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 11 Aug 2008 08:38:00

بھارت: افراط زر کی شرح 12 فیصد کی ریکارڈ سطح سے بڑھ گئی

بھارت: افراط زر کی شرح 12 فیصد کی ریکارڈ سطح سے بڑھ گئی

اردو ٹائمز(نیوز) بھارت میں حکومت کی جانب سے سخت اقتصادی پالیسیوں کے باوجود افراط زر کی شرح 12 فیصد کی ریکارڈ سطح سے بھی زائد ہوگئی۔ 26 جولائی کو ہفتہ کے اختتام پر سالانہ کنزیومر قیمتوں میں 12.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گذشتہ 13 سالوں میں اضافہ کی یہ بلند ترین شرح ہے۔ بھارتی سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے سود کی شرح میں اضافے نے بھی افراط زر پر قابو پانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا تاہم اس سے اشیاءخوردنی اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ماہرین اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں افراط زر کی شرح میں اضافے کا سلسلہ اگلے سال تک جاری رہے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح ڈبل ڈیجٹ میں داخل ہونے سے بھارتی معیشت کیلئے خطرے کی نشانی ہے۔ ایک سال قبل بھارت میں افراط زر پانچ فیصد سے بھی کم تھا تاہم عالمی اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ رواں سال کے اختتام تک بھارت میں افراط زر کی شرح 14 فیصد تک پہنچ جائے گی۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier