اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 03 Aug 2008 07:25:00

امریکہ میں بیروزگاری کی شرح 5.7 فیصد بڑھ گئی

امریکہ میں بیروزگاری کی شرح 5.7 فیصد بڑھ گئی

 

 

 


اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ میں اقتصادی شعبہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بیروزگاری کی شرح 5.7 فیصد بڑھ گئی ہے اور جولائی میں 51 ہزار افراد روزگار سے محروم ہوئے ہیں۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ امریکہ کو گذشتہ سال سے عالمی سطح پر تیل اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر وجوہات کی بناءپر شدید مسائل کا سامنا ہے اور معاشی شعبہ کی کارکردگی زیادہ تسلی بخش نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس منصوبہ اور مالیاتی و اقتصادی شعبہ میں اصلاحات کے ذریعہ امریکی حکومت اپنے مقاصد حاصل کر سکتی ہے جس سے نہ صرف افراط زرکی شرح میں کمی آئے گی بلکہ معاشی استحکام کی کوششوں کو بھی تقویت حاصل ہو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں سال کے دوران بہتر اقتصادی حکمت عملی کی بدولت امریکی حکومت معاشی سست روی جیسی مشکلات سے نکل آئے گی۔


 









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier