اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 03 Aug 2008 07:24:00

روس : چھ ماہ میں مسافر بردار طیاروں ٹی یو۔334 کی کمرشل بنیادوں پر پیداوار شروع کر دے گاروس : چھ ماہ میں مسافر بردار طیاروں ٹی یو۔334 کی کمرشل بن

روس : چھ ماہ میں مسافر بردار طیاروں ٹی یو۔334 کی کمرشل بنیادوں پر پیداوار شروع کر دے گا

اردو ٹائمز(نیوز) روس اگلے چھ ماہ میں مسافر بردار طیاروں ٹی یو۔334 کی کمرشل بنیادوں پر پیداوار شروع کر دے گا۔ طیارہ ساز توپیلوف مشترکہ کمپنی کے سربراہ سرگئی ایلوشنکو نے روسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ٹی یو۔334 طیارے کازان ایئر کرافٹ پلانٹ میں تیار کئے جائیں گے۔ کمپنی سربراہ کا کہنا ہے کہ منصوبے میں پرائیویٹ سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کی جائے گی۔ کمپنی کے سربراہ نے مزید کہا کہ طیارے میں 102 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ ٹی یو۔334 کے طیارے کی قیمت کا اندازہ 44 ملین ڈالر لگایا یا ہے جبکہ اسی نوعیت کا طیارہ ڈئربزنس جیٹ طیارے کی قیمت 60 ملین ڈالر ہے۔ کمپنی سربراہ نے کہا کہ ٹی یو۔334 کمرشل طیارے میں اضافی فیول ٹینک نصب کر کے اس کی رینج 6400 کلو میٹر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier