اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 03 Aug 2008 07:24:00

روس: تیل و گیس کمپنی گازپروم نے ریکارڈ 12 ارب ڈالر کا دوگنا منافع کمایا

روس: تیل و گیس کمپنی گازپروم نے ریکارڈ 12 ارب ڈالر کا دوگنا منافع کمایا

اردو ٹائمز(نیوز) روس کی سرکاری تیل و گیس کمپنی گازپروم نے رواں سال کے پہلے ششماہی میں ریکارڈ 12 ارب ڈالر کا دوگنا منافع کمایا۔ گزشتہ روز کمپنی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 12.2 ارب ڈالر کا منافع کمایا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں منافع کمانے کی شرح موجودہ کے نصف سے بھی کم تھی۔ روس میں مجموعی طور پر پیدا ہونے والی قدرتی گیس کی 85 فیصد ملکیت گازپروم کے پاس ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال جنوری اور جون کے درمیانی مدت میں کمپنی نے 5.9 ارب ڈالر کا منافع کمایا تھا۔


5 / 5 (1 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier