بھارت : تجارتی خسارہ 30.42 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا
بھارت : تجارتی خسارہ 30.42 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا
اردو ٹائمز(نیوز) بھارت میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 30.42 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ تجارتی خسارے کی بنیادی وجہ بتائی جاتی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسی سال اپریل سے جون کے درمیانی مدت میں تجارتی خسارے میں 41.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بھارت میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تجارتی خسارہ تین ماہ کی مختصر مدت میں 30.42 ارب ڈالر کا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ماہ جون میں بھارت کا تیل کا بل 9.03 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ رواں سال کے دوسرے سہ ماہی میں بھارت میں تیل کی درآمدات میں 50.2 فیصد اضافہ ہو کر 25.52 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں تیل کی برآمدات 16.99 ارب ڈالر تک تھیں۔ انہی عوامی کے باعث بھارت میں تجارتی خسارے میں 41.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔