ملائیشیا کی حکومت نے عوام کو فی لیٹر تیل پر 9 سینٹ سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا
ملائیشیا کی حکومت نے عوام کو فی لیٹر تیل پر 9 سینٹ سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا
اردو ٹائمز(نیوز) ملائیشیا کی حکومت نے عوام کو فی لیٹر تیل پر 9 سینٹ سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا۔ اس کے علاوہ حکومت نے منصوبہ بندی کی ہے کہ آئندہ سے ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو تیل کی پرچون قیمت مقرر کرنے کا اعلان ہوگا۔ گذشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم عبداﷲ بداوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت ہر ماہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی بیرل خام تیل کی قیمتوں کے جائزے کی بنیاد پر اعدادوشمار کی مناسبت سے تیل کی پرچون قیمت مقرر کرے گی۔ اس کے علاوہ پرچون قیمت مارکیٹ ریٹ سے کم رکھنے کیلئے حکومت عوام کو فی لیٹر تیل پر 9 سینٹ کی سبسڈی فراہم کرے گی۔