اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 03 Aug 2008 07:22:00

نیوزی لینڈ : سیاحت سے حاصل ہونے والی سالانہ آمدنی 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

نیوزی لینڈ : سیاحت سے حاصل ہونے والی سالانہ آمدنی 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

اردو ٹائمز(نیوز) نیوزی لینڈ کی سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جہاں سرکاری طور پر جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں سیاحت کے شعبہ کا حصہ 9.2 فیصد رہا اور کل افرادی قوت کا 9.7 فیصد حصہ بھی اس شعبہ سے منسلک ہے اور ایک لاکھ 81 ہزار افراد سیاحت کے شعبہ میں کام کر رہے ہیں۔ مارچ 2006ءکو ختم ہونے والے سال کے دوران سیاحت کے شعبہ سے نیوزی لینڈ کو 68 کروڑ 40 لاکھ ڈالر آمدنی ہوئی تھی جبکہ 2007ءمیں اس میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے وزیر سیاحت ڈیمن اوکانز نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سیاحت کے شعبہ کو ترقی دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں لیکن ان مواقع سے فائدہ اٹھانے اور بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کیلئے ماحولیاتی، معاشی، سماجی اور ثقافتی شعبوں کی کارکردگی کو بہتر اور پائیدار بنانا ہو گا۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier