اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 03 Aug 2008 07:21:00

فورڈ موٹرز اور ٹیوٹا موٹرز کی گاڑیوں کی امریکہ میں فروخت کم ہو گئی

فورڈ موٹرز اور ٹیوٹا موٹرز کی گاڑیوں کی امریکہ میں فروخت کم ہو گئی

اردو ٹائمز(نیوز) امریکی موٹر ساز کمپنی فورڈ موٹرز اور جاپان کی کمپنی ٹویوٹا موٹرز کی گاڑیوں کی امریکہ میں فروخت ریکارڈ حد تک کمی ہو گئی ہے جبکہ دونوں کمپنیوں نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک جامع منصوبہ پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فورڈ موٹرز کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں 15 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے البتہ کاروں کی نسبت ٹرکوں کی زیادہ کمی ہوئی ہے اور ان کی فروخت تقریباً 22 فیصد جولائی میں کم رہی ہے جبکہ ٹویوٹا موٹرز کارپوریشن نے کہا ہے کہ اس کی گاڑیوں کی فروخت میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری کمپنیوں کی طرف سے ماہانہ فروخت کے اعدادوشمار کا اعلان (آج) جمعہ کو ہو گا۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier