اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 22 Jun 2008 09:53:00

رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں برآمدات میں 10.2 فیصد کا اضافہ

رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں برآمدات میں 10.2 فیصد کا اضافہ

اردو ٹائمز(نیوز)رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران ملک کی برآمدات میں 10.2 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہیں۔ اقتصادی سروے برائے سال 2007-08ءکے مطابق جولائی 2007ءسے اپریل 2008ءتک مجموعی طور پر 15 ارب 25 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی مصنوعات مختلف ممالک کو برآمد کی گئیں۔ اشیاءخوردنی کی برآمدات میں 22.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 38 فیصد اور دوسری مصنوعات 59.5 فیصد بڑھ گئیں لیکن ٹیکسٹائل مصنوعات جن کا مجموعی برآمدات میں حصہ 57 فیصد ہے، ان کی برآمدات میں 2.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹیکسٹائل کے شعبہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آر اینڈ ڈی سپورٹ کے ذریعے اسے مالی امداد فراہم کی لیکن اس کے باوجود ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کو یقینی نہیں بنایا جا سکا جس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اس شعبہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے فنی اور ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کی ضرورت ہے اور صرف حکومت کی مالی امداد کے ذریعے کوئی بڑی تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier