اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 22 Jun 2008 09:51:00

جنوبی کوریا: وزیر تجارت گوشت کی درآمد پر بات چیت کیلئے امریکہ روانہ

جنوبی کوریا: وزیر تجارت گوشت کی درآمد پر بات چیت کیلئے امریکہ روانہ

اردو ٹائمز(نیوز) جنوبی کوریا کے وزیر تجارت امریکہ سے گوشت درآمد کرنے کے معاملے پر بات چیت کیلئے جمعہ کو امریکہ روانہ ہو گئے۔ گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کورین وزیر تجارت کم جانگ ہو نے بتایا کہ وہ امریکہ کے دورے کے دوران امریکی تجارتی نمائندے سوزان سے ملاقات کر یں گے جس میں میڈکاﺅ بیماری کے حوالے اضافی حفاظتی اقدامات پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ وہ جنوبی کوریا کیلئے 30 ماہ پرانے جانور کے گوشت کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کیلئے امریکہ کو رضا مند کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں امریکہ سے گوشت کی درآمد کے پیش نظر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications