اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 22 Jun 2008 09:51:00

فن لینڈ کی قومی فضائی کمپنی کا افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ

فن لینڈ کی قومی فضائی کمپنی کا افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ

 

اردو ٹائمز(نیوز) فن لینڈ کی قومی فضائی کمپنی فن ایئر نے تیل کے بحران کے پیش نظر اپنی افرادی قوت کی تعداد میں 500 کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت ایئر لائن میں تقریباً 9500 افراد کام کر رہے ہیں۔ کمپنی نے ترقیاتی سٹریٹجی کو یقینی بنانے کیلئے 77 ملین ڈالر کے اخراجات میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کیلئے روزگار کے مواقع میں کمی کی جائے گی۔ اخراجات میں کمی کا مقصد تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنا ہے، اس سال فن ایئر کے تیل کے اخراجات گزشتہ سال کی نسبت 180 ملین یورو زائد ہیں۔ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ چین یورپی ممالک اور داخلی روٹس کیلئے اس کی پروازوں کی ڈیمانڈ میں بھی کمی آئی ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications