امریکہ کساد بازاری کا شکار، ایک سال ہو گیا ، اکنامک ریسرچ
امریکہ کو کساد بازاری کا شکار ہوئے ایک سال ہو چکا ہے ، امریکی نیشنل بیور و آف اکنامک ریسرچ
بش نے معاشی بحران پر معافی مانگتے ہوئے مالیاتی اداروں میں حکومتی مداخلت بڑھانے کاعندیہ د ے دیا
واشنگٹن (این این آئی) امریکی نیشنل بیورو آف
اکنامک ریسرچ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کو کساد بازاری کا شکار ہوئے ایک سال ہو
چکا ہے جبکہ صدر بش نے معاشی بحران پر معافی مانگتے ہوئے مالیاتی اداروں میں حکومتی
مداخلت بڑھانے کاعندیہ دیاہے۔ امریکی نیشنل بیورو آف اکنامک ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں
کہا ہے کہ امریکہ دسمبر دوہزار سات سے مسلسل کساد بازاری کا شکار ہے ۔ رپورٹ میں
آئندہ سال کے دوران معاشی بحران میں مذید شدت آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر بش نے کہا کہ وہ معاشی بحران کی
افسوس ناک صورتحال پر معذرت خواہ ہیں۔ بش کا کہنا تھا کہ وہ مالیاتی بحران پر قابو
پانے کیلیے ہر ممکن کو شش کررہے ہیں ۔صدر بش نے اس حوالے سے ضرورت پڑنے پر مالیاتی
اداروں میں حکومتی مداخلت بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔