اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 05 Oct 2008 08:55:00

بش امریکہ، بھارت معاہدے پر 8 اکتوبر کو دستخط کریں گے

بش امریکہ، بھارت معاہدے پر 8 اکتوبر کو دستخط کریں گے

اردو ٹائمز(نیوز) امریکی صدر جارج بش 8 اکتوبر کو امریکہ بھارت ایٹمی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ یہ بات یہاں وائٹ ہاﺅس کے ترجمان نے بتائی۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس کا کہنا ہے کہ معاہدے پر دستخط میں تاخیر انتظامی نوعیت کی ہے۔ نئی دہلی سے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کونڈا لیزا رائس نے کہا کہ توقع ہے کہ سول نیو کلیئر تعاون کے سمجھوتے سے امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات میں وسعت پیدا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے پر دستخط میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے صرف انتظامی تاخیر ہو رہی ہے۔ امریکی صدر کے دستخط کے بعد یہ معاہدہ قانون کا حصہ بن جائے گا۔ وائٹ ہاﺅس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صدر جارج بش او ہائیو سے واپسی پر آٹھ اکتوبر کو امریکہ بھارت سول نیو کلیئر معاہدے پر دستخط کردیں گے۔ دوسری جانب معاہدے کے بارے میں امریکی اور بھارتی آرمز کنٹرول ایکسپریس کا کہنا ہے کہ اس سمجھوتے سے خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier