اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 11 Aug 2008 09:00:00

مشرف کے مواخذے سے دہشتگردی کےخلاف جنگ متاثر نہیں ہوگی:باﺅچر

مشرف کے مواخذے سے دہشتگردی کےخلاف جنگ متاثر نہیں ہوگی:باﺅچر

اردو ٹائمز(نیوز) امریکی نائب وزیر خارجہ رچر باﺅچر نے کہا ہے کہ صدر مشرف کا مواخذہ پاکستان کا اندرونی سیاسی معاملہ ہے اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق وہ گزشتہ روز جاپان میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی صورت حال کی وجہ سے پاک افغان بارڈر پر دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ امریکہ پاکستان کی اقتصادی اور دیگر شعبوں میں ترقی کے لئے حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے اور صدر مشرف کے مواخذے کا معاملہ بھی پاکستان کی پارلیمنٹ اور سیاست دانوں نے حل کرنا ہے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier