اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 14 Jun 2008 09:44:00

پھانسی سیاست دانوں کا ہی مقدر نہیں:نوازشریف

پھانسی سیاست دانوں کا ہی مقدر نہیں:نوازشریف

اردو ٹائمز(نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ عوامی جرگہ جنرل پرویز مشرف کی صرف اقتدار سے علیحدگی نہیں محاسبہ چاہتا ہے۔ انہیں محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا۔ پھانسی اور ملک بدری سیاست کا مقدر نہیں۔آمر نے عوام کو بھوکوں مار دیا ہے۔ اس نے معیشت کو ڈبو دیا۔33 سال آمروں کے سیاہ کارناموں سے بھرے پڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پریڈ ایونیو میں لانگ مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کے عوام اور وکلاءکو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آج کے لانگ مارچ میں شرکت کی۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں پرویز مشرف نے اقتدار کے نشہ میں خون میں نہلاتے ہوئے لوگوں کو کہا تھا یہ عوامی طاقت ہے۔ آ¶ دیکھو جنرل مشرف تم کہاں ہو یہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے یہ کرائے کے لوگ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کا یہ اجتماع جنرل مشرف کے بارے میں فیصلہ دے رہا ہے۔ ہم نے کہا 18 فروری کے مینڈیٹ کا احترام کرو اور عزت کے ساتھ گھر چلے جا¶ لیکن آپ نے عوام کا فیصلہ قبول نہیں کیا اب انہیں عوام کا فیصلہ سن لینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر مشرف یہ عوامی جرگہ یہ صرف آپ کی اقتدار سے علیحدگی نہیں محاسبہ چاہتا ہے۔ شہیدوں کے لہو کا حساب دینا ہوگا اب انہیں محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا۔ یاد کرو وہ دن جب جامعہ حفصہ کی معصوم بچیاں آپ سے محفوظ راستہ مانگ رہی تھیں لیکن انہیں زندہ جلا دیا ان کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ انہوں نے کہاکہ آمروں نے بار بار آئین کو توڑا۔ آج پوری قوم نے فیصلہ سنا دیا ہے عوام کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ آج عوام نے ایک تاریخی مثال قائم کر دی ہے۔ اسلام آباد میں آج تک اتنا بڑا جلسہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف نوازشریف پر ظلم کریں لیکن پاکستان پر ظلم نہ کریں۔ انہوں نے پاکستان کو برباد کر دیا ہے بلوچستان کا کیا حشر کر دیا ہے۔ 12 مئی 2007ءکو کراچی میں 50 افراد کا خون بہایا گیا اب تحقیقات ہوگی اب بات صرف ججوں کی بحالی کی نہیں ہے۔ میں 18 فروری کو خوش تھا کہ عوام نے دو ٹوک فیصلہ کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے ججوں کی بحالی کا وعدہ کیا 30 دنوں میں قرارداد کی بحالی کا وعدہ کیوں پورا نہیں ہوا۔ مانیٹرنگ نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے لہو کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آمروں نے عوام کو بھوکا مار دیا، معیشت کو تباہ کر دیا، بار بار آئین توڑا، ججوں کو گھروں پر قید کیا اس سب کا اس وقت کے حکمراں کو حساب دینا ہوگا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ قومی اسمبلی میں بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ امریکی فوج نے تو اب فوج کے لوگوں کو بھی شہید کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہم اس حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے اور میں ان شرکاءکی صورت میں افق پر نیا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھ رہا ہے۔آئی این پی کے مطابق سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آج کے تاریخی مارچ ذہنوں کو تبدیل کریگااور پانچ لاکھ کا لانگ مارچ بہت بڑی کامیابی ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاو¿س کے سامنے لانگ مارچ کے شرکاءسے خطاب کر تے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مجھے عہدوں کالالچ نہیں بار بار عہدوں کی پیشکش کی گئی تھی مگر میں نے انہیں مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا حال ایک تباہ شدہ گاڑی کی طرح ہے جس کے پرزے بکھر چکے ہیں اور ریڈیوچل رہا ہے ۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم نے اس ریاست کو فلاحی ریاست میں تبدیل کر نا ہے۔1958 میں جب فوج اقتدار میں آئی تو تب سے یہ ریاست قومی سلامتی کی ریاست میں تبدیل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ نے پورے ملک میں یگانگت اورباہمی بھائی چارے کی فضاپیدا کردی۔ان کے خطاب کے دوران مشتعل نوجوانوں نے رکاوٹ ڈلنے کے لئے شدید نعرے بازی کی اور دھرنے کا مطالبہ کیا تاہم اعتزاز احسن نے کہا کہ دھرنے کا فیصلہ نہیں ہوا مگر جولوگ دھرنا دیں گے۔ ان کا وہ ساتھ دیں گے۔ وکیل رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ آج اس لانگ مارچ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس کے دونوں مقاصد پورے ہوگئے۔ لانگ مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وکیل رہنما حامد نے کہا کہ ججز بحال ہوں گے اور مشرف واپس چلا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب آپ دیکھیں کہ 5 لاکھ کے اس عوامی طاقت نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ججز کو بحال کرائیں گے۔ آپ آئینی پیکیج سے ان جائز ججز کا راستہ نہیں روک سکتے۔ یہ آئینی پیکیج آپ لے کر آئے ہیں ،ہمیں یہ نامنظور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ صدر مشرف کو پھانسی کی سزا ہوگی۔ دریں اثناء وکلاءتحریک کے سرگرم رہنما جسٹس (ر) طارق محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ پبلک مینڈیٹ آپ سب کے سامنے ہے، ججز بحال کئے جائیں۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ججز اور وکلاءکو بحال کریں۔ آپ کے سامنے ایک پبلک مینڈیٹ ہے اور جتنی جلدی ممکن ہو ججز کو بحال کریں۔ اعتزاز احسن اور ان کے ساتھیوں اور پاکستان کے وکلاءنے جو اسٹینڈ لیا وہ اصول اور آئین کے لئے ہے۔ منیر اے ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب لانگ مارچ نے ثابت کر دیا ہے کہ معزول ججز کی بحالی ملک کے تمام عوام کا مطالبہ ہے۔ آئی این پی کے مطابق نوازشریف وکلاء لانگ مارچ سے خطاب کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف وکلاءکے لانگ مارچ کے شرکاءسے خطاب کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے ہیں۔


3 / 5 (2 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier