تصاویر

Login

Online Users

None



روسی وزیراعظم 26 نومبرسےفرانس کا دورہ کرینگے PDF Print E-mail
User Rating: / 0
PoorBest 
بین الاقوامی خبریں
Friday, 20 November 2009 16:46
ماسکو : روس کے وزیراعظم ولادی میر پیوٹن 26 نومبر کو دو روزہ سرکاری دورے پر فرانس پہنچیں گے۔ ولادی میر پیوٹن فرانسیسی حکام ے ساتھ بات چیت میں ہیلی کاپٹر بردار مترال کلاس کا بحری جنگی جہاز خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔ اگر روس اور فرانس کے مابین مترال کلاس بحری جنگی جہاز خریدنے کا معاہدہ طے پا جاتا ہے تو روس کی جانب سے اب تک ہیبرون ممالک سے خریدنے والا یہ سب سے بڑا بحری جنگی جہاز ہوگا۔ مترال بحری جنگی جہاز کی قیمت 750 ملین ڈالر تک بتائی جاتی ہے۔ ہیلی کاپٹر بردار فرانسیسی بحری جہاز روس کے طیارہ بردار بحری جہاز ایڈمرل کزنتسوف سے سائز میں معمولی کم ہے۔ مترال کلاس بحری جہاز 16 ہیلی کاپٹر، 4 بحری جنگی کشتیاں، 70 فوجی گاڑیاں، 13 ٹینک اور 450 فوجی اہلکار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کے علاوہ جہاز میں 69 بستروں کا جدید طبی آلات سے لیس ہسپتال بھی قائم ہے۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.