|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 20 November 2009 07:56 |
صنعاء: یمن کی حکومت نے زیر تحویل مصری ماہی گیر کشتی کو عملہ کے ارکان سمیت جلد چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ یمنی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ساحلی محافظوں نے دوماہ قبل سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مصر کی ماہی گیر کشتی کوعملہ کے گیارہ ارکان کے ہمراہ گرفتار کر لیا تھا۔ حکومت نے دو ماہ کی تحویل کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ماہی گیرکشتی کو چھوڑ دیں گے جبکہ اس ضمن میں قبل ازیں جیل بھجوائے گئے گیارہ مصری ماہی گیروں کی رہائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
|